غیر مذہبی نوجوان بھی تین روزہ عبادت میں حصہ لے رہے ہیں۔
اعتکاف: ایرانی نوجوانوں کا ایمان افروز خلوت نامہ
مغربی اور صہیونی میڈیا بارہا ایرانی نوجوانوں کو دین سے دور اور لا تعلق دکھانے کی کوشش کرتے رہے ہیں، لیکن ایران بھر میں نوجوانوں کی بڑی تعداد کی اعتکاف میں شرکت اس تصور کو جھٹلا دیتی ہے۔ تین روزہ تنہائی، عبادت اور خود احتسابی کا یہ عمل ثابت کرتا ہے کہ ایرانی نوجوان اسلام سے گہرا روحانی تعلق رکھتے ہیں۔